latest newsPakistan
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کے لیے پارلیمانی اجلاس آج ہوں گے

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کی حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11 بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق قرارداد کی منظوری شامل ہے۔
دونوں ایوانوں میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی توثیق کے لیے قراردادیں پیش کی جائیں گی۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15 اکتوبر، جمعرات کو صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا، جس میں آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق کی جائے گی۔



