latest newsWorld
سعودی عرب میں تین میزائل اور دو ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض اور ملک کے جنوبی علاقے میں تین میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کردیا گیا۔
سعودی اتحادی فوج کے مطابق ریاض اور جنوبی علاقے میں دو ڈرونز بھی روک کر تباہ کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض صوبے کے وادی الدواسر اور السلیل گورنریٹس میں خطرہ ٹل گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی شہر ظہران پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
دوسری جانب حکام کے مطابق یمن کے شہر تعز میں یمنی فوج نے حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کے اہداف پر 9 حملے کیے۔



