latest newsSports

صاحبزادہ فرحان کی کپتانی میں مزید نکھار آئے گا، مائیک ہیسن

پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ صاحبزادہ فرحان میں کھیل کو سمجھنے کی بہترین صلاحیت ہے اور ان کی کپتانی میں وقت کے ساتھ مزید نکھار آئے گا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان نے سیریز کے دوران کئی تبدیلیاں کیں اور اپنی بہترین کرکٹ کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 18 ماہ سے ہر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت رہا ہے، جبکہ قومی ون ڈے اسکواڈ نے بھی حالیہ عرصے میں بہتری دکھائی ہے۔

مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فرحان کپتانی کی ذمہ داری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پاکستان کی حالیہ فتوحات میں مڈل آرڈر نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میچ میں پاکستانی بولنگ اچھی نہیں تھی۔

انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹرائی سیریز کے حوالے سے ہیڈ کوچ نے کہا کہ انگلینڈ دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے، اس لیے یہ سیریز ایک بڑا چیلنج ہوگی۔

پاکستانی فاسٹ بولرز کے حوالے سے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ تیز رفتار فاسٹ بولرز کے لیے مشہور رہی ہے اور شان ٹیٹ قومی فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button