latest newsPakistan

خیبر پختونخوا میں جعلی رجسٹریشن اور غیرقانونی تقرریوں پر 30 ڈاکٹر برطرف

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے جعلی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور غیرقانونی تقرریوں کے الزامات پر 30 ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

صوبائی محکمہ صحت کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹروں کی وضاحتوں، پیش کردہ شواہد اور انکوائری رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے اور سماعت کا موقع فراہم کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق برطرف کیے گئے ڈاکٹروں سے سرکاری واجبات کی وصولی بھی کی جائے گی۔ یہ ڈاکٹر خیبر پختونخوا کے مختلف طبی مراکز میں تعینات تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button