health & Foodlatest news

ورزش کی عادت سگریٹ نوشی چھوڑنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، تحقیق

سگریٹ نوشی چھوڑنا مشکل محسوس ہوتا ہے تو ورزش کو روزمرہ معمول کا حصہ بنانا اس عادت سے نجات پانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

آسٹریلیا کی ایڈیلیڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق ورزش کرنے سے سگریٹ نوشی چھوڑنے کی کوشش میں کامیابی کا امکان 15 فیصد جبکہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کے بعد اس سے دور رہنے کا امکان 21 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ ورزش کرنے والے افراد سگریٹ کی طلب میں کمی کے باعث بتدریج اس کی مقدار کم کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

محققین نے اس تحقیق کے لیے تقریباً 9 ہزار افراد پر کیے گئے 59 کلینیکل ٹرائلز کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا۔ ان ٹرائلز میں ورزش کے تمباکو نوشی کی خواہش، سگریٹ چھوڑنے کی کوشش کے دوران سامنے آنے والی علامات اور مزاج پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

محققین کے مطابق ورزش ایک عملی اور کم لاگت طریقہ ہے جو سگریٹ نوشی ترک کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ تاہم اسے تمباکو نوشی چھوڑنے کے لیے کونسلنگ اور خواہش کم کرنے والی ادویات کا متبادل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے جرنل آف اسپورٹ اینڈ ہیلتھ سائنس میں شائع ہوئے۔

اس سے قبل آسٹریا کی یونیورسٹی آف انسبرک کی تحقیق میں بھی بتایا گیا تھا کہ 10 منٹ کی معتدل ورزش یا تیز چہل قدمی سگریٹ پینے کی خواہش میں عارضی کمی لانے اور سگریٹ چھوڑنے کے بعد سامنے آنے والی بعض علامات سے نمٹنے میں مددگار ہوسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button