latest newsPolitics
پی ٹی آئی کی حمایت میں فتنہ الخوارج کے بیان پر تشویش ہے، ثمر ہارون بلور

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا مشاورتی کونسل ثمر ہارون بلور نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت میں فتنہ الخوارج کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ کیا یہ تشویش کی بات نہیں کہ کالعدم تنظیم پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر پریشان ہے اور آئینی تبدیلی کے خلاف بیانات جاری کر رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کالعدم تنظیم گزشتہ حکومت کے دور میں کافی مطمئن تھی۔



