latest newsSports

جوئے اور سٹے بازی کے خلاف بولنے پر کئی بار قتل کی دھمکیاں ملیں: سرفراز نواز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور بولنگ میں عمران خان کے استاد سرفراز نواز  نے کہا ہے کہ جوئے اور سٹے بازی کے خلاف آواز اٹھانے پر انہیں کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز نے بتایا کہ انہوں نے لندن میں نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کو سٹے بازی اور جوئے سے متعلق شواہد بھی فراہم کیے، جس کے بعد ایجنسی نے ان سے رابطہ کیا۔

سرفراز نواز کے مطابق شارجہ سے شروع ہونے والی سٹے بازی کے خلاف انہوں نے سب سے پہلے آواز اٹھائی، جس کے بعد شارجہ میں 10 سال کے لیے کرکٹ پر پابندی عائد کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی نئی کتاب میں وہ جوئے اور سٹے بازی سے متعلق تفصیلات اور عوام کے لیے آگاہی پر مبنی مواد شامل کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button