پوپ لیو میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص، سرجری کے بعد طبیعت بہتر

روم: کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ان کے دائیں پھیپھڑے کا ایک حصہ آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔
ویٹیکن نے منگل کی شب تصدیق کی کہ 71 سالہ پوپ لیو کے طبی ٹیسٹوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک قسم، لنگ ایڈینوکارسینوما (Lung Adenocarcinoma) کی تشخیص ہوئی ہے۔
ویٹیکن کی جانب سے جاری طبی رپورٹ کے مطابق، پوپ لیو کو پھیپھڑوں میں رسولی نکالنے کے لیے روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ وہ تقریباً تین گھنٹے آپریشن تھیٹر میں رہے، جبکہ سرجری میں لگ بھگ 90 منٹ صرف ہوئے۔
ویٹیکن کے مطابق، آپریشن کے بعد پوپ لیو کو ان کے کمرے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کی 20 اکتوبر تک طے شدہ تمام مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پوپ لیو گزشتہ سال مئی میں رومن کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی نژاد سربراہ منتخب ہوئے تھے۔



