latest newsPoliticsWorld

مکہ دفاعی معاہدہ: عہد و پیمان کو مؤثر عسکری تعاون میں بدلنے کا عزم

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیفس آف جنرل اسٹاف کا اجلاس ریاض میں ہوا، جس میں دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ترک آرمڈ فورسز کے مطابق اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے مکہ مکرمہ، شہری آبادی اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کی۔

اجلاس میں سعودی مسلح افواج کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مملکت کی سلامتی یقینی بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی گئی۔

شرکاء نے تینوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون، عسکری رابطہ کاری اور دفاعی صلاحیتوں کے انضمام کو مزید بہتر بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کو بھی سراہا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button