latest newsPolitics

وزیراعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دعوت

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط لکھ کر ملاقات اور مذاکرات کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق خط میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تعیناتیوں سمیت دیگر امور پر مشاورت کی بات کی گئی ہے۔

اپوزیشن ترجمان اخوانزادہ حسین یوسف زئی نے وزیراعظم کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

اس سے قبل بھی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے درمیان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر خط و کتابت ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے محمود خان اچکزئی کے خط کا جواب بھی بھجوایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button