latest newsWorld
ایرانی پروازوں پر پابندی، محمد مخبر کا خطے کے ممالک کو سخت انتباہ

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران اپنی پروازیں نہیں چلا سکتا اور اسے ایئرپورٹ سروسز فراہم نہیں کی جاتیں تو خطے کا کوئی اور ملک بھی یہ سہولت حاصل نہیں کر سکے گا۔
تہران سے جاری بیان میں محمد مخبر کا یہ سخت ردِعمل امریکی پابندیوں کے نئے سلسلے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پابندیوں کے باعث عراق، عمان اور متحدہ عرب امارات سمیت بعض پڑوسی ممالک نے ایرانی ایئرلائنز کے لیے پروازیں اور ایئرپورٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔



