latest newsWorld

وائٹ ہاؤس نے CNN، MSNBC اور Politico کے صحافیوں کو دوبارہ داخلے کی اجازت دے دی

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس نے امریکی میڈیا کے تین اداروں CNN، MSNBC اور Politico کے نمائندوں کو بالآخر دوبارہ داخلے کی اجازت دے دی۔

یہ پیش رفت اس وقت ہوئی جب تینوں اداروں نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے خلاف دوبارہ عدالت سے رجوع کیا۔

وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر برائے پریس آپریشنز نے عدالت میں بیان جمع کرایا کہ میڈیا کی مکمل رسائی بحال کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل آج صبح تینوں اداروں کے نمائندوں کو وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا اور سیکرٹ سروس اہلکاروں نے ان کے پریس کارڈز بھی ضبط کرلیے تھے۔

بعد ازاں صحافیوں نے تصدیق کی کہ انہیں وائٹ ہاؤس میں دوبارہ رسائی دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button