latest newsPoliticsWorld
ایرانی صدر کا امریکا کو دوٹوک پیغام، مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگر طاقت کی زبان قبول نہیں

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم طاقت کی زبان قبول نہیں کرے گا۔
نیویارک میں ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا جسے تباہ کرنا چاہتا ہے، اس پر دہشت گردی کا الزام عائد کردیتا ہے۔ ایران نے کسی ملک پر حملہ نہیں کیا بلکہ اپنے دفاع میں کارروائیاں کیں، جس کے لیے اسے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں سلامتی کے لیے شراکت داری چاہتا ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کو بھی مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی آمیز تقریر سننے کے بعد انہوں نے جواب دینے کا فیصلہ کیا اور اقوام متحدہ میں اپنی تیار کردہ تقریر سے ہٹ کر خطاب کیا۔



