latest newsPoliticsWorld
ایران امریکا مذاکرات: جنگ سے مرحلہ وار نکلنے کے معاہدے پر غور

باخبر ذرائع کے مطابق نیویارک میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کار کئی ماہ سے جاری جنگ کے بعد مرحلہ وار معاہدے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ممکنہ معاہدے کے تحت ایران آبنائے ہرمز کھول سکتا ہے جبکہ امریکا ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ایران محصولات کے معاملے پر لچک کا اشارہ دے رہا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کھولنے کے معاملے پر اس کا مؤقف مختلف ہے۔
ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ موجودہ تعطل ختم کرنے کا سب سے قابلِ عمل طریقہ مرحلہ وار معاہدہ ہوسکتا ہے۔
امریکا کے سابق مذاکرات کار ڈینس راس کے مطابق مڈٹرم انتخابات سے قبل دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے امکانات 30 فیصد ہیں۔



