latest newsPoliticsWorld

نیتن یاہو کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت، ایمنسٹی کا فرانس پر ’دہرے معیار‘ کا الزام

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے طیارے کو فرانسیسی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے پر فرانس پر دہرے معیار کا الزام عائد کیا ہے۔

اپنے بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ ایک جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اقوام متحدہ میں بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی بات کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب نیتن یاہو کے طیارے کو فرانسیسی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔

ایمنسٹی نے سوال اٹھایا کہ ایسے اسرائیلی وزیراعظم کو فضائی حدود تک رسائی دینے کے بعد، جن پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات ہیں، کیا فرانس بھی مجرموں کو سزا سے بچنے میں معاون نہیں بن رہا؟

تنظیم نے غزہ کی صورتحال کے تناظر میں فرانس کی مبینہ بے عملی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے اس کے اثرات کو فرانس کی ساکھ کے لیے تشویش کا باعث قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button