latest newsPoliticsWorld

اقوام متحدہ میں 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران اور حوثیوں کی مذمت

اقوام متحدہ میں تقریباً 80 ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایران اور اس کے اتحادی حوثیوں کے حملوں اور بین الاقوامی تجارت میں خلل ڈالنے کی مذمت کی ہے۔

اعلامیہ بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزيانی نے پڑھ کر سنایا، جس میں آبنائے ہرمز میں ایران کے اقدامات کو بین الاقوامی سلامتی، جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کے لیے خطرہ قرار دیا گیا۔

مشترکہ بیان کی حمایت خلیجی عرب ریاستوں اور بڑی مغربی طاقتوں نے کی۔ اعلامیے میں یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حوثیوں کے حملوں اور بحیرۂ احمر میں ان کی کارروائیوں کی بھی مذمت کی گئی۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ باب المندب کی جانب حوثیوں کی پیش قدمی سے بین الاقوامی جہاز رانی، میری ٹائم سکیورٹی اور عالمی تجارت کو مزید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button