latest newsPoliticsWorld
اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر شروع ہوتے ہی درجنوں مندوبین کا واک آؤٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی تقریر شروع ہوتے ہی درجنوں ممالک کے مندوبین احتجاجاً ہال سے باہر نکل گئے۔
مندوبین کے واک آؤٹ پر نیتن یاہو نے سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں ’اخلاقی طور پر بزدل‘ قرار دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے تقریر کے آغاز سے قبل ہال میں موجود دیگر افراد کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں تو ان کے خطاب سے پہلے ہال سے باہر جا سکتے ہیں۔



