latest newsSports

سری لنکا نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، سیریز پاکستان کے نام

سری لنکا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان نے سیریز میں مسلسل تیسری نصف سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 47 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے، جبکہ عرفات منہاس 20 گیندوں پر 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

دیگر بیٹرز میں حسن نواز نے 16، عبدالصمد نے 15 اور فخر زمان نے 12 رنز بنائے۔ عمران رندھاوا 6، خواجہ نافع 3 اور معاذ صداقت بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے داسُن شناکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم نے 18ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ کمیندو مینڈس نے 40 رنز بنائے۔ یوں سری لنکا نے آخری میچ جیت لیا، تاہم تین میچوں کی سیریز پاکستان نے 1-2 سے جیت لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button