latest newsPoliticsWorld

وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی نیویارک میں اہم ملاقات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک بنگلادیش تعلقات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت سنبھالنے پر بنگلادیش کو مبارکباد دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے مقاصد کے فروغ کے لیے بنگلادیشی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

دونوں وزرائے اعظم نے تجارت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے جبکہ کثیرالجہتی فورمز، خصوصاً اقوام متحدہ کے تحت رابطہ اور تعاون جاری رکھنے پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم طارق رحمان نے بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button