latest newsSports

کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ سے متعلق واضح اعلان سے گریز، 1000 گولز کا ہدف برقرار

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کے لیے اب بھی اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور ایک ہزار گولز کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

41 سالہ رونالڈو نے پرتگال فٹبال سمٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد ایک ہزار گول مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پرتگال کو نیشنز لیگ جتوانے کی کوشش کرنا ہے۔ رونالڈو اب تک کلب اور ملک کے لیے مجموعی طور پر 979 گولز کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے لیے ایک ہزارواں گول ان کے شاندار سفر کی تکمیل جیسا ہوگا، تاہم یہ ان کے کیریئر کا اختتام نہیں ہوگا۔

رونالڈو نے بتایا کہ ورلڈ کپ سے پرتگال کے اخراج کے بعد انہوں نے اپنے بین الاقوامی مستقبل پر غور کیا تھا، تاہم پرتگالی فٹبال فیڈریشن اور نئے کوچ جارج جیسس سے ہونے والی بات چیت کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر رونالڈو نے کہا کہ وہ مستقبل کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کرسکتے اور موجودہ لمحے پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ ان کے بقول ریٹائرمنٹ ممکن ہے، لیکن یہ کب ہوگی، وہ نہیں جانتے۔

رونالڈو نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کئی برس سے انہیں ختم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، لیکن وہ ایسی تنقید سے متاثر نہیں ہوتے اور اپنے کھیل سے جواب دیتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button