latest newsWorld

آزاد کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے کشمیر کونسل کی چار خالی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ پولنگ 12 اکتوبر کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ہال میں ہوگی۔

شیڈول کے مطابق امیدوار یکم اکتوبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 2 اکتوبر کو ہوگی۔

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 5 اکتوبر کو دائر کی جاسکیں گی، جن کی سماعت اور فیصلے 6 اکتوبر کو ہوں گے۔

امیدوار 7 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 9 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

12 اکتوبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک پولنگ ہوگی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button