latest newsWorld

امریکی عدالت میں CNN، MS NOW اور Politico کی وائٹ ہاؤس رسائی بحال کرنے کی درخواست پر سماعت

واشنگٹن: امریکی وفاقی عدالت میں CNN، MS NOW اور Politico کی وائٹ ہاؤس رسائی بحال کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ تینوں میڈیا اداروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رسائی ختم کیے جانے کے خلاف عدالت سے عبوری حکم جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

میڈیا اداروں کا مؤقف ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے رسائی پر پابندی امریکی آئین کی پہلی ترمیم اور صحافتی آزادی کے خلاف ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ انصاف نے مؤقف اختیار کیا کہ وائٹ ہاؤس تک رسائی استحقاق ہے، قانونی حق نہیں، اور صدر کو محدود صدارتی علاقوں میں صحافیوں کی رسائی کنٹرول کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ جج ٹموتھی کیلی نے کہا کہ بظاہر ان صحافیوں کی رسائی ختم کرنے سے قبل مناسب قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا۔ تاہم جج نے فوری فیصلہ سنانے کے بجائے کہا کہ وہ جلد اپنا فیصلہ جاری کریں گے۔

تینوں اداروں کے صحافیوں کو ہفتے کے روز وائٹ ہاؤس میں داخلے سے روک دیا گیا تھا اور ان کے پریس پاسز واپس لے لیے گئے تھے۔ ٹرمپ نے ان اداروں پر مبینہ طور پر ’فیک نیوز‘ اور جھوٹی معلومات نشر کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

ادھر CNN سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پانچ بڑے امریکی ٹی وی نیٹ ورکس نے وائٹ ہاؤس کی پول کوریج معطل کردی، جس کے تحت ایک نیٹ ورک صدر کی سرگرمیوں کی ویڈیو بنا کر دیگر ٹی وی اداروں کو فراہم کرتا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اسی دوران ’ٹرمپ ٹی وی‘ کے نام سے ایک اسٹریمنگ چینل بھی شروع کیا، جس کے ذریعے صدر کی تقاریر، ویڈیوز اور دیگر مواد 24 گھنٹے نشر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button