نیدرلینڈز 2027 سے یوروویژن گانے کے مقابلے میں دوبارہ شرکت کرے گا

نیدرلینڈز نے آئندہ سال یوروویژن گانے کے مقابلے میں دوبارہ شرکت کا اعلان کردیا ہے۔
نیدرلینڈز کے سرکاری نشریاتی ادارے این پی او کے مطابق ملک 2027 سے یوروویژن میں ڈچ نمائندے کے ساتھ شرکت کرے گا۔ اس سے قبل ڈچ براڈکاسٹر اے وی آر او ٹی آر او ایس نے غزہ جنگ سے متعلق تنازع کے باعث مقابلے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
این پی او کے مطابق یوروپیئن براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو) نے یوروویژن کے قواعد میں اہم تبدیلیاں کی ہیں، جبکہ این پی او نے ای بی یو سے مطالبہ کیا ہے کہ مقابلے کے اتحاد اور یکجہتی کے پہلو کو دوبارہ اہمیت دی جائے۔
این پی او کے ڈائریکٹر میڈیا جُرے بوسمین نے کہا کہ موجودہ حالات میں سرکاری نشریاتی ادارے کے لیے اس یورپی اور اتحاد پر مبنی تقریب کا حصہ رہنا اہم ہے۔
یوروویژن کو اسرائیل کی شرکت کے باعث حالیہ عرصے میں غزہ جنگ کے خلاف احتجاج اور بائیکاٹ کا سامنا رہا ہے۔ اے وی آر او ٹی آر او ایس نے کہا تھا کہ قواعد میں تبدیلیوں کے باوجود اسے مقابلے کے غیر جانب دار اور آزاد کردار کی بحالی پر کافی اعتماد نہیں۔



