latest newsPolitics

کے پی حکومت پولیس کو سیاسی کنٹرول میں لانا چاہتی ہے، طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پولیس سے متعلق ایسا قانون بنانا چاہتی ہے جس کے تحت صوبائی حکومت کا پولیس پر اختیار مزید بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج اس قانون پر تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے۔

طلال چودھری نے کہا کہ مذاکرات، مفاہمت اور خواہشات الگ چیزیں ہیں، جبکہ این آر او الگ معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی، وزیراعظم کی کمیٹی بھی موجود ہے اور اسپیکر کا دفتر بھی موجود ہے، تاہم حکومت این آر او نہیں دے سکتی۔

طلال چودھری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ اپنی کرسی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی تو توہینِ عدالت کے معاملے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ 2026 کے ترمیم شدہ مسودے کی منظوری دے دی ہے، جس میں پولیس کی پالیسی، انتظامی امور اور اعلیٰ افسران کی تعیناتی و تبادلوں سے متعلق صوبائی حکومت کے اختیارات میں تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button