latest newsPolitics

آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب آج، نجیب نقی اور لطیف اکبر مدمقابل

آزاد جموں و کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب آج 24 ستمبر کو مظفرآباد میں ہوگا۔ پولنگ آزاد کشمیر اسمبلی سیکریٹریٹ میں صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔

صدارتی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد نجیب نقی خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر مدمقابل ہیں۔

46 رکنی قانون ساز اسمبلی میں حکمران مسلم لیگ ن کو واضح اکثریت حاصل ہے، جبکہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے۔ انتخاب مکمل ہونے کے بعد نومنتخب صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

صدارتی انتخاب اور حلف برداری کی تقریبات میں ارکان اسمبلی، سیاسی و سماجی شخصیات اور اعلیٰ سول و فوجی حکام کی شرکت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button