latest newsPoliticsWorld
ایران کی امریکا کو مشروط پیشکش، ناکہ بندی ختم کرنے پر 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کا عندیہ

ایران نے امریکا کو 7 دن میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مشروط پیشکش کردی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز اور جاپانی نیوز ایجنسی کیوڈو کے مطابق ایرانی حکام نے بتایا ہے کہ اگر امریکا ایرانی سمندروں کی ناکہ بندی ختم کردے تو ایک ہفتے میں آبنائے ہرمز کھولی جاسکتی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ تجویز ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچا دی گئی ہے۔
جاپانی خبر ایجنسی کیوڈو نے اس پیشکش کو واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے تہران کی کوشش قرار دیا ہے۔



