crimelatest news

برطانیہ: قیدیوں کے سر قلم کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم کو 8 سال قید

برطانیہ میں قیدیوں کے سر قلم کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے 24 سالہ شخص کو 8 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ملزم کا تعلق انگلینڈ کی کینٹ کاؤنٹی کے شہر جیلنگھم سے ہے اور وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دہشتگردی سے متعلق ویڈیوز شیئر کرتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ونچسٹر کراؤن کورٹ میں ملزم کو دہشتگرد مواد کی تشہیر اور کالعدم تنظیم کی حمایت کے الزامات میں سزا سنائی گئی۔

عدالت نے ملزم پر 15 سال کے لیے سیریئس کرائم پریونشن آرڈر بھی نافذ کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button