latest newsPoliticsWorld

امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ میں معاہدہ، امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کی اجازت

امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ نے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت گرین لینڈ میں امریکی فوجی موجودگی بڑھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران طے پانے والا یہ معاہدہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ کو باقاعدہ امریکی علاقہ بنانے کے مطالبے کے بجائے ایک درمیانی راستہ ہے۔ گرین لینڈ کے رہنماؤں نے مکمل امریکی تسلط کی مخالفت کی تھی۔

معاہدے کے تحت امریکا گرین لینڈ میں بیلسٹک میزائل کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ’گولڈن ڈوم‘ دفاعی نظام قائم کرسکے گا۔ گرین لینڈ آرکٹک خطے میں ایک اہم تزویراتی مقام رکھتا ہے۔

معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن اور گرین لینڈ کے وزیراعظم جینز فریڈرک نیلسن نے ٹرمپ کی جنرل اسمبلی سے تقریر کے بعد سہ فریقی تقریب میں دستخط کیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ امریکا کو خطے کی سلامتی اور دیگر ضروریات پر مستقل کنٹرول فراہم کرتا ہے، جبکہ امریکی حریفوں کو گرین لینڈ میں فوجی موجودگی یا حساس سرمایہ کاری کے لیے واشنگٹن کی تحریری منظوری درکار ہوگی۔

ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے معاہدے کو دیرپا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نیٹو اتحاد کی اہمیت اور گرین لینڈ کے حقِ خودارادیت کا احترام کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button