latest newsPolitics

بیرسٹر گوہر: لانگ مارچ ضرور ہوگا، پُرامن ہوگا

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ضرور ہوگا اور پُرامن ہوگا، تاہم پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا اور رابطے آج بھی جاری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہو تو حالات کیسے بہتر ہوں گے، ریاست سنجیدہ ہے تو عملی اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خاندان اور کارکنوں سے متعلق اقدامات پر تحفظات ہیں، ریاست کو اپنے اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ مطالبات تسلیم نہ ہوں تو احتجاج روکنے کا مطالبہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ اسلام آباد آنے کے لیے 4 مختلف پلان بنائے گئے ہیں اور کارکن 8 مختلف مقامات سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

شفیع جان نے دعویٰ کیا کہ لانگ مارچ میں 20 لاکھ کارکن شریک ہوں گے اور انہیں اسلام آباد پہنچنے میں 7 سے 8 دن لگیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان سے ملاقات ہوجائے اور وہ لانگ مارچ روکنے کی ہدایت کریں تو مارچ روکا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button