crimelatest news
پاکستان، امریکا کا مشترکہ آپریشن، 5 ارب 82 کروڑ روپے مالیت کی کرسٹل میتھ برآمد

پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ منشیات تعاون کے تحت مشترکہ کارروائی میں 463 کلوگرام کرسٹل میتھ پکڑی گئی، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر (5 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔
امریکی سفارت خانے کے مطابق 30 اگست کو پاکستانی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور امریکی ڈی ای اے نے افغانستان سے منسلک منشیات نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی۔ مشتبہ کنٹینرز پاکستان سے کولمبو روانہ کیے جانے تھے۔
سفارت خانے کے مطابق کارروائی میں پاکستان، امریکا اور سری لنکا کے متعلقہ اداروں نے تعاون کیا، جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی انسدادِ منشیات فورس کی تربیت میں معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔



