Businesslatest newsWorld

ایران جنگ پر سفارتی پیش رفت کی امید، عالمی منڈی میں تیل سستا

نیویارک: ایران جنگ کے حوالے سے سفارتی پیش رفت کی امید اور سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی کے امکانات کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 12 روز کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

برینٹ خام تیل کے نومبر کے معاہدے کی قیمت 4.36 ڈالر یعنی 4.2 فیصد کمی کے بعد 99.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جو 9 ستمبر کے بعد کم ترین سطح ہے۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے اکتوبر کے معاہدے کی قیمت 5.30 ڈالر یعنی 5.28 فیصد کمی سے 95 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ نومبر کے معاہدے کی قیمت 91.68 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ دنوں میں ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات سامنے آئے ہیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ایرانی صدر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے رواں ہفتے نیویارک پہنچنے والے ہیں۔

سرمایہ کاروں کی نظریں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ممکنہ سفارتی پیش رفت اور سعودی عرب سے تیل کی ترسیل میں جزوی بحالی پر مرکوز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button