Businesslatest news

منیجرز کے ہاں بیٹی کی پیدائش سے کمپنیوں میں خواتین کی آمدنی اور تعداد بڑھنے کا انکشاف

ڈنمارک میں ہونے والی ایک تحقیق میں کمپنیوں میں خواتین ملازمین کی آمدنی اور تعداد سے متعلق دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں۔

تحقیق کے مطابق جن کمپنیوں کے منیجرز پہلی بار بیٹی کے والد بنتے ہیں، وہاں خواتین ملازمین کی تعداد اور آمدنی میں اضافہ دیکھا گیا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ منیجر کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش کے بعد خواتین اور مرد ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم ہوا، جبکہ خواتین کی آمدنی اور ملازمین کی مجموعی تعداد میں ان کا تناسب مردوں کے مقابلے میں 4 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔

تاہم منیجرز کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد ایسا کوئی نمایاں فرق نہیں دیکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button