latest newsWorld

نیتن یاہو کا اہلیہ کے ہمراہ مسجد الاقصیٰ کے قریب سرنگوں کا دورہ، سوشل میڈیا پر ردعمل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیت المقدس کے پرانے شہر اور مسجد الاقصیٰ کے کمپاؤنڈ کے قریب موجود سرنگوں کا دورہ کیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

دورے کے موقع پر نیتن یاہو نے کہا کہ وہ مقدس ترین مقام کے بہت قریب ہیں اور ’’ہم یہاں ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے ایک مذہبی تقریب میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے سرنگوں کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصیٰ کے نیچے جاری سرگرمیاں مستقبل میں اوپر مزید مداخلت کی راہ ہموار کرسکتی ہیں۔ صارفین کے مطابق جن خطرات سے طویل عرصے سے خبردار کیا جارہا تھا، وہ اب زیادہ نمایاں ہوتے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button