latest newsPakistan
اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے آج سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے 24 سرکاری تعلیمی ادارے آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق اضافی پولیس نفری کے قیام کے لیے سرکاری اسکولوں میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، تاہم مختلف راستوں کے اطراف کنٹینرز موجود ہیں۔ سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون کو بھی سیل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔



