latest newsPolitics

وزیراعظم کی حافظ نعیم الرحمان سے فون پر گفتگو، لانگ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو فون کرکے جماعت اسلامی کا لانگ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کردی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق وزیراعظم کا فون حافظ نعیم الرحمان کے ملتان پہنچنے پر موصول ہوا۔ وزیراعظم نے درخواست کی کہ جماعت اسلامی اپنا مارچ ان کی پاکستان واپسی تک مؤخر کردے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان واپسی پر جماعت اسلامی کے ساتھ پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر نتیجہ خیز گفتگو کے لیے تیار ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم سے کہا کہ جماعت اسلامی امن و امان کا مسئلہ یا حکومت سے تصادم نہیں چاہتی۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی عوام کے حق کے لیے نکلی ہے اور حکومت کو یہ حق دینا ہوگا۔

ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی احتجاج مؤخر کرنے کی درخواست پر شوریٰ سے مشاورت کے بعد ردعمل دیا جائے گا۔ حکومت کی درخواست پر مارچ مؤخر بھی کیا گیا تو احتجاج کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا سپر ٹرین لانگ مارچ کراچی سے ملتان پہنچ چکا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button