latest newsWorld
وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار اور امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف 25 ستمبر 2026 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے خطاب میں عالمی امور، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم کی نیویارک میں مختلف عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔



