latest newsPoliticsWorld

ایرانی صدر کا پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے بڑھانے پر زور

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

ایرانی صدر نے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک تمام شعبوں میں باہمی تعاون مزید مضبوط کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران مقامی اور علاقائی صلاحیتوں سے اپنی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکی دباؤ نے مسلم ممالک کے درمیان قربت اور روابط کو مزید فروغ دیا ہے۔

ملاقات میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان تجارت، معیشت، سیاحت اور سیاست سمیت تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں بھی ایران کے ساتھ تعاون مزید وسعت دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button