latest newsPolitics

سہیل آفریدی کا 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان، ’احتجاج کا حق کوئی نہیں چھین سکتا‘

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ڈٹے ہوئے ہیں، 27 ستمبر کو لانگ مارچ کریں گے اور احتجاج کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ ان کا یہ بیان 27 ستمبر کے مجوزہ مارچ کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تمام آئینی اور سیاسی راستے اختیار کیے، لیکن شنوائی نہ ہونے پر لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے کوئی احتجاج نہیں کیا اور پی ٹی آئی چور دروازے سے نہیں بلکہ عوامی حمایت اور جمہوری عمل کے ذریعے اقتدار میں آئی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 27 ستمبر کو لانگ مارچ کے لیے نکلا جائے گا۔ ان کے مطابق عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے سمیت دیگر معاملات پر پارٹی نے تمام آئینی اور جمہوری راستے اختیار کیے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں جا رہی اور احتجاج کے دوران قانون ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد آنے والے کارکنان پاکستان کے جھنڈے اٹھائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز بلند کریں گے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر کے مجوزہ مارچ سے متعلق اپنے تفصیلی فیصلے میں سیاسی جماعتوں کو عوامی سڑکوں، شاہراہوں اور دیگر مقامات پر قبضے کا قانونی حق حاصل نہ ہونے کا قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button