health & Foodlatest news

کافی کی مہک سونگھنے سے بھی مزاج خوشگوار اور تناؤ کم ہوسکتا ہے، تحقیق

کافی پینا پسند ہو یا نہ ہو، صرف اس کی مہک سونگھنے سے بھی مزاج پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کافی کی مہک تناؤ کم کرنے اور موڈ بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

جرنل Nutrients میں شائع تحقیق میں 20 سے 29 سال کی عمر کے 20 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔ شرکا کو کافی سے 50 سینٹی میٹر کے فاصلے پر پانچ منٹ تک رکھا گیا اور مہک کے جسمانی و ذہنی اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

محققین نے شرکا کے مزاج، دل کی دھڑکن اور دماغی سرگرمی سمیت مختلف پیمانوں کا جائزہ لیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کافی کی مہک سونگھنے کے بعد شرکا کا مزاج بہتر ہوا جبکہ تناؤ، بے چینی، الجھن، تھکاوٹ اور ڈپریشن کی علامات کی شدت میں کمی دیکھی گئی۔

محققین کے مطابق کافی کی مہک براہ راست مزاج پر اثر انداز ہوتی دکھائی دی اور اس سے تناؤ و تھکاوٹ میں کمی آئی، تاہم اس کے پیچھے موجود وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button