نان فارمل سکولوں کا اچانک معائنہ، معیارِ تعلیم کا جائزہ

(رحیم یار خان: محمد عقیل اظہر پہوڑ) لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رحیم یار خان کے زیرِ نگرانی چلنے والے یونین کونسل راجن پور کلاں اور آباد پور کے نان فارمل سکولوں کا لٹریسی کوآرڈینیٹر رانا محمد سلیم فاروقی نے ماسٹر ٹرینر و سینئر لٹریسی موبلائزر محمد عقیل اظہر پہوڑ کے ہمراہ اچانک دورہ کیا۔

دورے کے دوران بستی غوریوں کے نان فارمل سکولوں میں تعلیمی معیار، تدریسی سرگرمیوں اور اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر رانا محمد سلیم فاروقی نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تدریسی ذمہ داریاں پوری دل جمعی، پابندی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلبہ کی تعلیمی استعداد بہتر بنانے، تدریسی عمل کو مؤثر بنانے اور محکمانہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے۔


انہوں نے مزید اساتذہ پر زور دیتے ھوئے کہا کہ منفی سرگرمیوں اور رویہ سے اجتناب کریں مقامی سماجی رابطے بہتر کرتے ھوے سکولوں کی حالت زار کے معاملات میں شریک کرکے اعلیٰ نتائج حاصل کریں ۔



