crimelatest news

ملتان میں شوہر اور بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

ملتان: ملتان میں شوہر اور دو کمسن بچوں کے ہمراہ سفر کرنے والی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ شوہر کی مدعیت میں تین نامعلوم مسلح افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ مدعی نے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ اپنے کزن کے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ واپسی پر رات تقریباً 11 بجے واں چھتہ کے مقام پر تین مسلح افراد نے انہیں روک لیا۔ ملزمان کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی۔

شوہر کے بیان کے مطابق ایک ملزم نے خاتون جبکہ دوسرے نے بچوں پر اسلحہ تان لیا، جس کے بعد ایک ملزم خاتون کو سڑک سے نیچے درختوں کی جانب لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مدعی نے بتایا کہ شور مچانے پر کچھ افراد موقع پر پہنچ گئے، جس پر ملزمان فرار ہوگئے۔

سی پی او ملتان اختر فاروق کے مطابق واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے جبکہ فرانزک تجزیے کے لیے نمونے لاہور کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button