latest newsPoliticsWorld
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے، صدر پیوٹن سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ دو آئل ٹینکر آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیرمجاز راستے سے گزرتے ہوئے بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان آئندہ ہفتے روس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔ تاہم، آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے واقعے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔



