Businesslatest news

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، برینٹ خام تیل 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عالمی مارکیٹ: امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کے خدشات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کی قیمت جون 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 116.20 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جو تقریباً چار سال کے دوران اس کی بلند ترین سطح ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 102.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ یہ گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران ڈبلیو ٹی آئی کی بلند ترین قیمت ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے خدشات ہیں، جس سے خطے میں تیل کی پیداوار اور ترسیل متاثر ہونے کے امکانات کے باعث عالمی توانائی منڈی میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button