سدرہ ملک کی سالگرہ،بابرہ شریف اور فیصل رحمان نے کیک کاٹا
سنگیتا،میرا نے امریکہ، ہنی سنگھ نے بھارت سے وِش کیا، عارف لوہا ر نے مبارکباد دی

لاہور(شہزاد فراموش)فلم سٹار سدرہ ملک کی سالگرہ کا کیک ماضی کی سپر سٹار بابرہ شریف اور اداکار فیصل رحمان نے کاٹا۔


اس موقع پر انہیں اداکارہ و فلم میکر سنگیتا اور میرا نے امریکہ سے فون کر کے سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گزشتہ روز انہیں بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے وڈیو پیغام میں میں جنم دن کی مبارکباد دی۔ نامور فوک سنگر عارف لوہار نے وڈیو پیغام میں کہا کہ سدرہ کیلئے ڈھیروں مبارکباد اور انہوں نے اداکارہ کی سلامتی کیلئے بھی دعا کی۔

سدرہ ملک کا کہنا تھا کہ میری سال گرہ پر نامور فنکاروں کا مبارکباد دینا میری زندگی کا سرمایہ ہے۔ میرے فینز نے جتنے پیغامات،پھول اور تحائف بھیجے میں اس کیلئے سب کی شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت دو فلموں میں کام کر رہی ہیں جب کہ ایک نامور چینل کے ڈرامہ کیلئے بھی آفر ہوئی ہے لیکن ابھی میرا جنون فلمیں ہیں۔



