
لاہور ہائیکورٹ میں آٹھ ہزار بوسٹر انجکشن اسمگلنگ کیس کے ملزم اویس میمن کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی درخواست گزار ملزم نے ایڈووکیٹ رضوان کاشف کلار کی وساطت سے درخواست بعد از گرفتاری ضمانت دائر کی ہے درخواست میں وقف تھا کہ کسٹمز حکام نے اویس میمن کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے گرفتار کیا تھاملزم کے سامان میں دو ٹرالی بیگز سے اٹھ ہزار انجیکشن اور دیگر اشیا برآمد ہونے کا الزام ہے،ملزم کی ضمانت کی درخواست اسپیشل جج کسٹمز اینڈ اینٹی اسمگلنگ لاہور مسترد کر چکے ہیں،درخواست میں استدعا ہے کہ عدالت درخواست گزار کی بعد از گرفتاری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمائے۔
سیشن کورٹ لاہور نے پب جی گیم سے متاثر ہو کر بنک ڈکیتی کرنے کے مقدمے میں ملزم سبحان کی درخواست ضمانت خارج کر دی پراسیکیوٹر بابر رزاق نے عدالت میں ٹھوس شاہد پیش کئیے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سرفراز احمد نے کیس کی سماعت کی پپ جی گیم کھیل سے ٹاسک ملنے کے بعد نوجوان کی بنک سے چوری 7 لاکھ روپے لوٹ کر تھا ملزم سبحان کیخلاف تھانہ جنوبی چھاونی میں مقدمہ درج ہوا۔
سی سی ڈی کی ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کی صاف شفاف تحقیقات کروانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گی درخواست میں موقف ہے کہ سی سی ڈی کا قیام غیر قانونی اور اسکی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا رہے ہیں حالیہ ملتان میں ملزم توقیر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیاآئین ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہےملتان واقعے میں سی سی ڈی پولیس مقابلے میں شامل اہلکاروں کو معطل کیا جائے درخواست میں استدعا ہے کہ عدالت سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کی شفاف تحقیقات کرے.
ضلع کچہری لاہورمیں سکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم غلام مصطفی کو ضمانت پر رہا کردیا عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا عدالتی حکم کے مطابق اگر ملزم کسی اور کرائمنل مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہا کیا جائے پولیس نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی تھانہ مزنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا۔
سیشن کورٹ لاہور نے غیر ملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ میں اب تک تین ملزمان کے عبوری ضمانتیں خارج کیں تفصیلات سامنے آگئیں، ایڈیشنل سیشن جج رفاقت گوندل 3ملزمان کی ضمانتیں خارج کرچکے ہیں ملزم محسن شاہ کی عبوری ضمانت 28ستمبر کو خارج ہوئی ملزمہ مسکان بی بی کی عبوری ضمانت 13 اکتوبر کو خارج ہوئی ملزمہ نمرہ بی بی کی عبوری ضمانت 15اکتوبر کو خارج ہوئی ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے کسی ملزم کی عبوری کنفرم نہیں کی۔
ضلع کچہری لاہور نے کال سینٹر سے گرفتار این سی سی آئی اے کے گیارہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر سماعت کی این سی سی آئی اے کا موقف تھا کہ ملزمان سے تفتیش ہوچکی ہے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے عدالت نے ملزم مظہر ،عثمان نواز سمیت گیارہ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیااین سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے.
ہائیکورٹ نے عدالتی حکم عدولی پر ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردئے ہائیکورٹ نے ڈی پی او بھکر کے 50 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے عدالت نے ڈی پی او بھکر 26 اکتوبر کو جواب سمیت عدالت میں طلب کرلیا ، عدالت نے ڈی پی او، ایس پی اور ایس ایچ او کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا عدالت نے ہدائت کی کہ افسران کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کے لیے علیحدہ فائل تیار کی جائے
جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے تحریری حکم جاری کیا ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن، کسٹمز، فیصل آباد کی 2021 کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا عدالت حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی پی او ہدایت کے باوجود پیش نہ ہوئے عدالتی احکامات کی بے توجہی "سنگین تشویش” قرار دیا ڈی پی او، ایس پی اور ایس ایچ او کی رپورٹس غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہیں۔ عدالت نے لا افسر کو ہدائت کی کہ متعلقہ حلقوں تک عدالت کی ناراضگی پہنچائی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد امجد رفیق نے قتل کی پیشگی منصوبہ بندی ثابت نہ ہونے پر ملزم کی عمر قید کی سزا ختم کردی۔عدالتی فیصلے۔ کے مطابق پنجاب سینٹینسنگ ایکٹ 2019 کا اطلاق ایسے مقدمات پر نہیں ہوتا جن میں سزائے موت مقرر ہو،لاہور ہائیکورٹ کی حکومت پنجاب کو قتل کے مقدمات میں سزا کے تعین سے متعلق قانونی اصلاحات پر غور کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے ہدائت کی کہ پنجاب سینٹینسنگ ایکٹ میں عدالتی صوابدید کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے ترامیم کی جائیں،سزا مقرر کرنے سے پہلے ملزم کو الگ سماعت کا موقع دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے عدالتی فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا دفعہ 302 (ب) سے تبدیل کرکے دفعہ 302 (سی) تعزیرات پاکستان کے تحت کردی۔عدالت نے ملزم کی سزا پہلے سے کاٹی گئی قید کی مدت تک محدود کردی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم 12 سال، 11 ماہ اور 2 دن قید کاٹ چکا ہے، عدالتی جسٹس محمد امجد رفیق نے ملزم کی جیل اپیل جزوی طور پر منظور کرلی۔فیصلے میں لکھا ہے کہ قتل کی باقاعدہ سازش یا پیشگی منصوبہ بندی کے ٹھوس شواہد نہیں ملے،لڑکوں کے دو گروپوں میں رقابت کی بنیاد پر قتل کو پہلے سے طے شدہ منصوبہ قرار نہیں دیا جاسکتا،ملزم نے اچانک تصادم کے دوران ہاکی کا ایک وار کیا چشم دید گواہوں کی شہادت طبی شواہد سے مطابقت رکھتی ہے، مقتول کے سر پر ہاکی کا وار جان لیوا ثابت ہوا،لاہور ہائیکورٹ نے مقتول کے ورثا کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم برقرار رکھا۔ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی، ہائیکورٹ نے سزا میں ترمیم کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ واپس بھجوانے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کے حق مہر ،علیحدہ رہائش اور زچگی کے اخراجات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شکیلہ بی بی کی درخواست منظوری کا فیصلہ جاری کیا عدالتی فیصلے مطابق خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ الگ رہائش ،حق مہر اور زچگی کے اخراجات دینے کا تحریری معاہدہ ہوابیوی نے تین سال بعد معاہدہ پر عمل نہ ہونے پر عدالت میں عملدرآمد کروانے کی درخواست دائر کی بیوی کو ایک تولہ سونا بطور حق مہر اور 30 ہزار روپے زچگی کے اخراجات دینے کا تحریری معاہدہ کا قانونی تعین کیا جائے جبکہ نابالغ بچوں کا ماہانہ نان و نفقہ کا معاملہ اور دیگر ازدواجی حقوق سے الگ دیکھا جائے فیصلہ کے مطابق فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ نے قانونی نکات کا مکمل جائزہ نہیں لیاعدالت نے فیملی کورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیاعدالت نے دوبارہ خاتون کی درخواست پر فیملی کورٹ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی فیصلہ میان جسکتا کی گئی ہے کہ فیملی کورٹ 60 روز میں خاتون کی درخواست پر فیصلہ کرے فیملی کورٹ کو دیکھنا ہوگا معاہدہ کی شرائط پر عمل کیا گیا یا نہیں ریکارڈ کے مطابق شوہر نے معاہدہ پر عمل نہ کرنے کا مقرر مدت کے اندر درخواست نہ دائر کرنے کا اعتراض اٹھایا تھا.
لاہور ہائیکورٹ بار ایشو سی ایشن نے جج پر مبینہ رشوت لینے کے الزام پر وزیر اعلی مریم نواز کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کا اعلان کردیا۔ صدر لاہور بار کے مطابق وزیراعلی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کےلئے این سی سی ائی اے سے رجوع کیا جائے گا۔ صدر لاہور بار عرفان حیات باجوہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیےدرخواست جلد جمع کروائی جائے گی
مریم نواز کی جانب سے جج صاحب پر دو کروڑ روپے کا مبینہ الزام قابل مذمت ہے۔



