latest newsSports

عرفات منہاس نے تاریخی اعزاز حاصل کرلیا، شاہد آفریدی کے کلب میں شامل

راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کرکٹر عرفات منہاس نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلش ٹیم 39ویں اوور میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی کامیابی میں عرفات منہاس نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے مشکل وقت میں 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ بولنگ میں 40 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کارکردگی کے ساتھ عرفات منہاس ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہی میچ میں نصف سنچری بنانے اور 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

ان سے قبل شاہد آفریدی یہ کارنامہ تین مرتبہ، جبکہ عبدالرزاق ایک مرتبہ انجام دے چکے ہیں۔

شاہد آفریدی نے پہلی بار 2000 میں لاہور میں انگلینڈ کے خلاف یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے اس میچ میں 61 رنز بنانے کے ساتھ 40 رنز دے کر 5 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

شاہد آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہی میچ کے دوران نصف سنچری بنانے اور 5 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ سب سے زیادہ مرتبہ انجام دینے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ وہ اپنے کیریئر میں تین بار یہ کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

دوسری جانب عبدالرزاق نے بھی 2000 میں بھارت کے خلاف ایک ون ڈے میچ میں 70 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button