health & Foodlatest news

کراچی میں 6 ادویات کے نمونے جعلی قرار، مؤثر اجزا موجود نہیں تھے

کراچی: ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں ضلع ساؤتھ سے حاصل کردہ 6 ادویات کے نمونوں کو جعلی قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نمونوں میں مؤثر اجزا موجود نہیں تھے، جبکہ ان میں اینٹی بائیوٹکس اور درد کش ادویات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں نے ان نمونوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ لیبارٹری نے بتایا کہ تمام ادویات کی مہریں درست حالت میں تھیں اور وہ زائد المیعاد بھی نہیں تھیں۔

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے تمام نمونوں کو ڈرگ ایکٹ کے تحت جعلی قرار دیتے ہوئے رپورٹس کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button