crimelatest news
سرگودھا: سرکاری اسکول ٹیچر کے موبائل سے بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد

سرگودھا: سرکاری اسکول کے ایک ٹیچر کے موبائل فون سے متعدد بچوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم پر متعدد بچوں کو ڈرا دھمکا کر مبینہ بدفعلی اور ویڈیوز بنانے کا الزام ہے۔ ٹیچر کو گزشتہ روز بدفعلی کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مبینہ طور پر ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔



