Businesslatest news

جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل مہنگا، پیٹرول کی قیمت برقرار

جیٹ فیول 4.96 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 7.78 روپے اور مٹی کا تیل 4.21 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

حکومت نے طیاروں کے ایندھن، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت 4 روپے 96 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 357 روپے 37 پیسے ہوگئی، جو اس سے قبل 352 روپے 41 پیسے فی لیٹر تھی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے مقرر ہوگئی۔ اسی طرح مٹی کا تیل 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 330 روپے 96 پیسے کا ہوگیا۔

دوسری جانب 24 سے 26 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button