Businesslatest news
جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل مہنگا، پیٹرول کی قیمت برقرار

جیٹ فیول 4.96 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 7.78 روپے اور مٹی کا تیل 4.21 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا
حکومت نے طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، جس کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 357 روپے 37 پیسے ہوگئی۔ اس سے قبل جیٹ فیول 352 روپے 41 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 7 روپے 78 پیسے فی لیٹر بڑھا کر 275 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 330 روپے 96 پیسے ہوگئی۔
دوسری جانب 24 سے 26 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 393 روپے 66 پیسے ہوگئی۔



